ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناورتعللقہ کے کاسرگوڈ قومی شاہراہ پر ٹینکر نے پیچھے سے دی انوا کارکو ٹکر : تمام مسافر محفوظ

ہوناورتعللقہ کے کاسرگوڈ قومی شاہراہ پر ٹینکر نے پیچھے سے دی انوا کارکو ٹکر : تمام مسافر محفوظ

Thu, 13 Oct 2016 19:57:55    S.O. News Service

ہوناور:13/اکتوبر(ایس او نیوز)  گوا سے مرڈیشور کی طرف جانے والی انوا کار کو پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹینکرکے ٹکردینے سے انوا کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرانے کی واردات جمعرات کو ہوناور میں پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹینکرانوا کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا، غالبا مخالف سمت سے دوسری سواری آگئی، جس سے بچنے کی کوشش میں ٹینکر نے اگلی انوا کار کو ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی انوا کار سڑک کنارے گھوم گئی۔ یہ تو اچھا ہوا کہ ایک درخت سے ٹکرا کر کار وہیں رُک گئی، اگر درخت نہ ہوتا تو نیچے کھائی میں جاگرنے کا خدشہ تھا جہاں کافی مکانات بھی ہیں۔ حادثہ ہوناور تعلقہ کے کاسرگوڈ کی قومی شاہراہ، ہوسپٹن کراس  پر جمعرات کو12بجے پیش آیا۔

حادثےمیںانواکار کے تمام مسافر محفوظ رہے۔ کسی کوکوئی نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ البتہ حادثہ میں کار کے پچھلے اور اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہوناور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


Share: